تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت،جسٹس ملک عنایت الرحمن پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

گلگت پولیس نے جسٹس ملک عنایت الرحمن پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو مثر اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ گلگت میں درج مقدمہ نمبر 107/025 بجرائم 324، 427 تعزیراتِ پاکستان اور 6/7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عظمت خان ولد حرمت خان سکنہ محمدی محلہ کشروٹ گلگت کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اقرارِ جرم کیا، جس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا خودکار آتشیں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ نمبر 112/025 درج کر لیا گیا۔تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم کا اقبالی بیان دفعہ 21-H انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قلمبند کیا گیا اور عدالت کے حکم پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button