تازہ ترین
ضلع گلگت

ہمیں روشن مستقبل اور گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا،جسٹس (ر) یار محمد

 نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمدنے کہا ہےکہ ہمیں روشن مستقبل اور گورننس کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا،ای گورننس کے ذریعے تمام محکموں میں بہتری اور شفافیت لائی جاسکتی ہے، گلگت بلتستان کے سرکاری دفاتر میں ای آفس کا نفاذ خوش آئند اور احسن اقدام ہے جس کے ذریعے دفتری امور بروقت اور بہتر انداز میں سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای آفس بروقت عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی طرف راغب کرنے اور اس سے بھرپور استفاد حاصل کرنے کیلئے ٹیک ویلیجز اور آئی ٹی سنٹرز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے ہمیں مربوط پالیسی اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ آئی ٹی کے شعبے میں گلگت بلتستان کے نوجوان دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے معیشت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہماری یوتھ کی بہتر مستقبل کیلئے آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینا لازمی ہے تاکہ ہمارے نوجوان مستقبل میں گلگت بلتستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ معاشرے میں ایک کامیاب اور کارآمد شہری بن سکیں۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئ، نگران حکومت آئی ٹی کے فروغ اور محکمے کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button