تازہ ترین
ضلع گلگت

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پورے دنیا میں مرتب ہورہے ہیں،نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان

 نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پورے دنیا میں مرتب ہورہے ہیں جس سے گلگت بلتستان بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہورہاہے ہمیں ان منفی اثرات سے بچنے کیلئے جنگلات کا تحفظ اور جنگلات کے فروغ دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے آنے والے نسلوں کو محفوظ اور سرسبز گلگت بلتستان کی منتقلی کیلئے ذاتی مفادات اوروابستگیوں سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے ہونگے۔ غیر قانونی جنگلات کے کٹا اور ترسیل کے عمل کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت اقدامات کرے۔

قدرتی جڑی بوٹیوں کے تحفظ کیلئے کنزرویشن کمیٹیوں کو فروغ دیا جائے۔ فاریسٹ رولز کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ جنگلات ضبط شدہ غیر قانونی لکڑی کے ڈسپوزل (Disposal) کیلئے مناسب لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے تحت غیر قانونی جنگلات کے کٹا میں ملوث مافیاز کی حوصلہ شکنی اور قومی خزانے کو بھی نقصان نہ ہو۔جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیاجائے۔ اپ سکیل گرین پاکستان ملک میں شجرکاری کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے، اس سے استعفادہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں بھی شجرکاری کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ نگران وزیر اعلی نے کہاکہ جنگلی حیات ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں، جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کنزرویشن کمیٹیوں کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کنزرویشن کمیٹیوں کو بنانے اور کنزرویشن کمیٹیوں کو مضبوط اورفعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ماحولیاتی تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے گلگت بلتستان کو پلاسٹک اور مضر صحت اشیا سے پاک کرنے کیلئے عوا م میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button