تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، عاقب جاوید

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ سٹرینتھ پر ہے۔انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات پائیدار ہائی پرفارمنس کرکٹ کی بنیاد ہیں، پچ کی تیاری میں اصلاحات اور مختلف کنڈیشنز پر توجہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات پر اے سی سی سے اظہار تشکر کیا گیا۔صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد پر ایشین کرکٹ کونسل کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ اے سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفارمنس سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں جدید ہائی پرفارمنس سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، اجلاس میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام اور چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ میرویس اشرف بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمانی، ایشین کرکٹ کونسل کے تھوسٹ پریرا اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button