اے سی سی نے جدید ہائی پرفارمنس سینٹرز کے قیام کی منظوری دیدی

دبئی: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات پر اے سی سی سے اظہار تشکر کیا گیا۔صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد پر ایشین کرکٹ کونسل کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفارمنس سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں جدید ہائی پرفارمنس سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، اجلاس میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام اور چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ میرویس اشرف بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمانی، ایشین کرکٹ کونسل کے تھوسٹ پریرا اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔












