گلگت ، ایف آئی اے نے مالی سکینڈل کے مرکزی ملزم کی بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی اے نے سکردو کی تاریخ کے بڑے مالی سکینڈل کے مرکزی ملزم کی بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم پر کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ ملزم نے مذہبی پیشوا کا روپ دھار کر پیسہ ڈبل کرنے کا جھانسہ دیا اور غریب و سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے۔مالی اسکینڈل کے متاثرین نے ایف آئی اے کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم سے رقوم کی مکمل ریکوری میں مزید موثر اقدامات کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان تمام افراد کی فہرست بھی حتمی شکل دے دی ہے جنہوں نے شیخ اعجاز نامی شخص سے رقوم وصول کیں۔ ان تمام افراد کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا، اور اگر کوئی شخص ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا تو اسے ایئرپورٹ پر ہی روک کر شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق دس لاکھ روپے سے لے کر ایک کروڑ روپے تک رقوم وصول کرنیوالے 60سے زائد افرادجنہوں نے ذاتی یا ادارہ جاتی حیثیت میں شیخ اعجاز سے پیسہ لیا . سے رابطہ کر کے رقوم کی ریکوری کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔











