گلگت،ایف آئی اے نے مالی سکینڈل کے مرکزی ملزم کی بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی

گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے گلگت شہر میں ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے خلاف ورزیوں میں ملوث صنعتی یونٹس اور اداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ای پی اے کے مطابق گلگت نلتر ایکسپریس وے کے اطراف واقع دو سٹون کرشنگ یونٹس اور ایک سفالٹ مکسنگ یونٹ کو ماحولیاتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔ان یونٹس سے گرد و غبار اور آلودگی کے اخراج کے باعث عوامی صحت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق تھے۔اس دوران ایک مقامی بینک پر تھرمل جنریٹر سے مقررہ حد سے زائد اخراج پائے جانے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ جاری کی گئی جبکہ بینک انتظامیہ کو تین دن کے اندر صورتحال بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید برآں ای پی اے کی ٹیم نے آغا خان ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ہسپتال کے فضلے والے پانی کی غیر مناسب نکاسی پر نوٹس اور وارننگ جاری کی گئی۔گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت کے تحفظ، ماحولیاتی قوانین کے موثر نفاذ اور ایک صاف، محفوظ اور صحت مند گلگت بلتستان کے قیام کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مستقبل میں بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔










