تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

’کرکٹ میں ہاتھ نہ ملانے والا بھارت، پاکستان سے کوچنگ کی درخواست کرنے لگا‘

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہاتھ نہ ملانے والا بھارت اب پاکستان سے کوچنگ کی درخواست کرنے لگا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی اوورسیز پروگرام میں شرکت کے لیے بھارت سے بھی درخواست آئی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ بھارت سے فون آیا کہ انہیں اپنے فاسٹ بولرز کے لیے گائیڈ لائنز چاہئیں۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست پر تنقید کرنا شائقینِ کرکٹ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان ٹیم کا کوچ یا ڈائریکٹر بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں لگا کہ وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی سلیکشن میں کبھی مداخلت نہیں کرتے۔

عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ اسٹرینتھ پر ہے۔ تاہم اس وقت پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات پائیدار ہائی پرفارمنس کرکٹ کی بنیاد ہیں۔ پچوں کی تیاری میں اصلاحات اور مختلف کنڈیشنز پر توجہ دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button