تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑ دیا قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے... پی سی بی نے حیدر علی کو خوشخبری سنادی این ایف سی فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ہے،جسٹس (ر) یار محمد قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے... چین کے سفارتخانے نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباکے لیے سکالر شپ کی مد میں 40لاکھ روپے کی گرانٹ... بجلی بحران کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، یار محمد عدالتوں میں زیر التواء مختلف محکموں کے مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی... دیامر کے مزید 10 طلبہ سکالر شپ پر واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلے کے لئے منتخب محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان، گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس
ضلع گلگت

پی سی بی نے حیدر علی کو خوشخبری سنادی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کی عبوری معطلی کو ختم کردیا ہے، کرکٹر ستمبر میں مانچسٹر میں زیادتی کے الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی مقابلہ جاتی کرکٹ میں حصہ نہیں لے پا رہے تھے۔پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس میں ان کے خلاف زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کرایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹر کو معطل کر دیا تھا۔مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں مقدمہ بھیجنے کے لیے کافی شواہد نہیں موصول نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button