صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈر رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ ہاردک پانڈیا چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور ایک درجے بہتری کے بعد دسویں مبر پر آگئے ہیں۔اسپنر نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تین درجے ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ون ڈے میں بیٹنگ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان سرفہرست ہونے کی دوڑ تیز ہوگئی۔روہت شرما 781 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، کوہلی ان سے صرف آٹھ پوائنٹس پیچھے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے ابراہیم زدران سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستانی بولر کی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، شاہین شاہ آفریدی دو درجے چڑھ کر 19 ویں نمبر پر آگئے، حارث رؤف نے ایک درجہ چھلانگ لگا کر 22 ویں پوزیشن حاصل کی۔










