تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑ دیا قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے... پی سی بی نے حیدر علی کو خوشخبری سنادی این ایف سی فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ہے،جسٹس (ر) یار محمد قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے... چین کے سفارتخانے نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباکے لیے سکالر شپ کی مد میں 40لاکھ روپے کی گرانٹ... بجلی بحران کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، یار محمد عدالتوں میں زیر التواء مختلف محکموں کے مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی... دیامر کے مزید 10 طلبہ سکالر شپ پر واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلے کے لئے منتخب محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان، گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس
ضلع گلگت

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان، گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان، گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس گلگت پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں خطے میں صحافت سے وابستہ افراد کے مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم خان نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت صحافتی اداروں کو مضبوط بنانے، میڈیا ورکرز کو سہولیات کی فراہمی اور انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے بہت جلد گلگت بلتستان کے صحافی بھر پور مستفید ہونگے۔

اس موقع پر گلگت پریس کلب کے صدرطاہر رانا، صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس کرن قاسم اور کابینہ کے دیگر عہدیداران نے حکومت کی جانب سے جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ کی منظوری اور صحافیوں کی بہبود سے متعلق قانونی مسودوں کی تیاری کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مسودوں کی باقاعدہ منظوری کے بعد صحافیوں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی اور ان کی فلاح و بہبود کو مزید اچھےانداز میں یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے صحافیوں کی بہبود سے متعلق اقدامات پر چیف سیکرٹر ی گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکرٹری محکمہ اطلاعات دلدار ملک کی کاشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان اقدامات سے نہ صرف صحافیوں کے احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ خطے میں میڈیا انڈسٹری بھی مستحکم ہو گی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں وسائل کی کمی، جدید تربیت کے فقدان، دور دراز علاقوں میں رپورٹنگ کے مسائل اور سکیورٹی سے متعلق خدشات شامل تھے۔ محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس نے اس موقع پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ محکمہ اطلاعات کے ساتھ مل کر خطے میں میڈیا انڈسٹری کے استحکام اور صحافی برادری کی فلاح و ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button