شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیرقانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیرقانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ سال قبل انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دوران غیرقانونی قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اب ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے خیال سے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیرقانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے اور کیریئر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں اتنے اوورز نہیں کیے تھے۔شکیب الحسن نے کہا کہ میں ایک سیریز کھیل کر تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوسکتا ہوں۔واضح رہے کہ شکیب نے گزشتہ سال بھارت میں 71ویں ٹیسٹ کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جس کے بعد انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں گھر پر الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کی درخواست کی لیکن عبوری حکومت ان کے سیاسی ماضی کی وجہ سے حفاظت کی ضمانت دینے میں ناکام رہی۔آل راؤنڈر نے کہا کہ اس امید پر دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں کہ وہ دوبارہ بنگلہ دیش کے لیے کھیل سکیں گے۔












