بابر اعظم اور شاہین آفریدی بی بی ایل کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے

پاکستان کے کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے آسٹریلیا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے، اس سے قبل شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ آسٹریلوی لیگ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔
بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ سے علیحدگی اختیار کرنا ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سڈنی بابراعظم کو سکسرز نے بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔ذرائع کے مطابق بابر کو سڈنی سکسرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔












