تازہ ترین
پاکستان

جان سینا کا آخری ریٹائرمنٹ میچ کس سے ہوگا؟ حریف کا نام سامنے آگیا

عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور اداکار جان سینا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) آئندہ ہفتے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور اداکار جان سینا نے 2024 میں ایک ریسلنگ ایونٹ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ 2025 کے آخر تک ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ ان کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای میچ 13 دسمبر کو ہوگا۔

ریسلر اور اداکار ڈبلیو ڈبلیو ای کے شیڈول ایونٹ Saturday Night’s Main Event میں آخری بار رنگ میں لڑیں گے۔
ان کا اپنے آخری مقابلے میں گنٹھر سے مقابلہ ہوگا جنہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کے چند بہترین ریسلرز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اور اسی لیے انہیں جان سینا کے آخری حریف کے طورپر منتخب کیا گیا۔

اب یہ دیکھنا ہوگا کہ گنٹھر ایک اور لیجنڈ کو اس کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہیں یا جان سینا اپنے کیرئیر کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوران جان سینا نے ریسل مینیا 41 کی دوسری رات کے مین ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈی روڈز کو شکست دی اور ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے تھے۔ ایسا پہلی بار ہوا تھا جب کوئی ڈبلیو ڈبلیو ای میں 17 ویں بار چیمپئن بنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button