تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں انتخابات کا بگل بجتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوواروں کی سرگرمیاں شدید سردی میں بھی جاری

 گلگت بلتستان میں انتخابات کا بگل بجتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوواروں کی سرگرمیاں شدید سردی میں بھی جاری ہیں۔اسوقت سکردو حلقہ 1 سیاست کا مرکز بنا ہوا ھے اس حلقے سے پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اسلامی تحریک متحرک اور فعال ھے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر شریف استوری انتہائی متحرک ہیں اور حلقے میں ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔سکردو کے مختلف مقامات پر انتخابی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور ملک کیلئے سیاست کی ہے کیونکہ ہم لوگ عوام سے ہیں انہوں نے ووٹرز سے درخواست کی کہ وہ اس بار ان پر اعتماد کریں وہ ان کو مایوس نہیں کرینگے انہوں نے بطور سماجی شخصیت اور ڈاکٹر اس علاقے کی بہت خدمت کی ہے جس پر انھیں فخر ہے اور اب وہ منتخب ہوکر اپنے علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرینگے خاص طور تعلیم صحت اور سماجی شعبے کی ترقی ان کی ترجیحات ہیں انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر ثابت کردیا کہ عوام آج بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں اور اب انشاء اللہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور ان کی قیادت میں ہم گلگت بلتستان کی ترقی کیلیے مل کر کام کرینگے اس موقع پر سینکڑوں افراد نے ڈاکٹر شریف استوری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button