مچل اسٹارک کے ریکارڈ توڑنے پر وسیم اکرم کا بیان آگیا

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنا ریکارڈ توڑنے پر آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مچل اسٹارک آپ پر فخر ہے، ناقابل یقین محنت آپ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے میری وکٹوں کے ریکارڈ کو عبور کیا ہے آپ کو یہ اعزاز ملنے پر خوش ہوں۔‘واضح رہے کہ اسٹارک نے یہ سنگ میل بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کو آؤٹ کر کے عبور کیا، اور محض 102 ٹیسٹ میچز میں 415 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔اس کے علاوہ اسٹارک نے ایشز سیریز میں بھی اپنی غلبہ کو مزید مضبوط کر لیا۔ایشز سیریز میں سب سے زیادہ 84 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہے، وہ ٹیسٹ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے ایک ہی حریف ٹیم (انگلینڈ) کے خلاف پنک بال ٹیسٹ میں 20 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں۔












