تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorizedضلع گلگت

پی سی بی نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا عندیہ دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل میچز کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لائیٹس بھی لگ چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی نے کہا کہ میئر حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ کریں تو اسٹیڈیم پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اسٹیڈیم کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔شائقین کرکٹ کے مطابق پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کرکٹ کے دروازے کھول سکتی ہے، اس کے لیے محض سنجیدگی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کی اپنی ایک منفرد تاریخ ہے، اس اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ جنوری 2008 میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ برقرار برقرار رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button