تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

سپارکو وفد کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات،سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی تنصیب پر تبادلہ خیال

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پہاڑی علاقوں میں ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانے اور تعلیمی تعاون کے نئے راستے تلاش سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت پاک سیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہد کر رہے تھے جبکہ وفد میں معین سجاد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کمرشل، ارشاد نوازمنیجر پاک سیٹ انٹرنیشنل اور اسامہ رحمت اسسٹنٹ منیجر سپارکو گلگت شامل تھے۔ملاقات کے دوران سپارکو وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں تیز رفتار سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی تنصیب کے ممکنہ طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی۔وائس چانسلر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے دشوار گزار علاقوں میں زمینی انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے انٹرنیٹ تک رسائی ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج رہی ہے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا منصوبہ طلبہ و طالبات کی آن لائن تعلیم، تحقیقاتی کام اور انتظامی امور کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے طلبہ کے لیے مزید سہولیات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس میں سپارکو اور پاک سیٹ میں انٹرن شپ، مشترکہ تحقیقی منصوبے، سپیس ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کے شعبوں میں تربیت شامل ہیں۔وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وفد کو یونیورسٹی کے جاری طلبہ تبادلہ پروگراموں اور قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داریوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان جیسے دور افتادہ علاقے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے میں سپارکو کی تکنیکی مدد کو خوش آئند قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے اور مزید تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button