تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
پاکستان

خواجہ نافع کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں کویت نے انگلینڈ کو37 رنز سے ہراکرفائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا، کویت نے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے۔جب کہ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بناسکی، ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button