ضلع گلگت
گلگت، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس سے خاتون مریضہ کے اغوا کی کوشش ناکام ، چار افراد گرفتار

مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس سے نامعلوم افراد کی بندوق کی نوک پر خاتون مریضہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ہسپتال عملے نے 4مشتبہ افراد کو قابو کر کے ایک کمرے میں بند کردیا ۔
بعد ازاں تمام ملزمان کو فوری طور پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر کے قانونی کارروائی یقینی بنائی گئی ۔ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ اپنے عملے کے غیر معمولی جذبے اور بہادری کو سراہتی ہے اور عوام کو یقین دلاتی ہے کہ یہاں مریضوں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک بندوق اور پانچ زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔










