پیپلز پارٹی نے ہر دور میں گلگت بلتستان کی خدمت کی، آئندہ بھی کرے گی، صدر آصف علی زرداری

صدرِمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہر دور میں گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، گلگت بلتستان لوگوں کے لیے نیا ہوگا، ہمارے لیے نہیں۔
ہفتہ کو گورنر ہاس گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرِ مملکت نے پارٹی کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کے ازالے کے لیے صدرِ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ایک وفد تشکیل دے کر ان سے ملاقات کریں، وہ خود ان مسائل کا حل نکالیں گے۔قبل ازیں صدرِ آصف علی زرداری کی گورنر ہاس آمد پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، صدرِ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور پارٹی کے سینئر رہنماں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اجلاس کے دوران صدرِ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے صدرِ مملکت کو پارٹی امور پر بریفنگ دی جبکہ گلگت بلتستان کی تینوں ڈویژنز کے صدور نے اپنی اپنی ڈویژن کے مسائل سے متعلق صدرِ مملکت کو درخواستیں پیش کیں۔










