تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

شہدا اور غازیوں کی قربانیوں سے حاصل آزادی ہماری پہچان ہے،وزیراعلی گلگت بلتستان

وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاہے کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں سے حاصل آزادی ہماری پہچان ہے، گلگت بلتستان دفاعی، سیاحتی اور معدنی لحاظ سے منفرد اہمیت رکھتا ہے، 2009 میں گلگت بلتستان کو شناخت دینے پر صدر زرداری کے مشکور ہیں، عوام گزشتہ 78سال سے پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں،بھارت کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کریں گے۔ہفتے کو وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری گورنر گلگت بلتستانسید مہدی شاہ ،عامر احسن نوازکمانڈر ٹین کور، صوبائی وزرا، فورس کمانڈرایف سی این اے، عسکری و سول آفیسران اور معزز مہمانوں کو جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے تمام حاضرین اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری بے پناہ مصروفیات کے باوجود آج کے اس اہم موقع پر ہمارے خوشیوں میں شامل ہونے پر آپ کا صوبائی کابینہ اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے دفاعی اور جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم 72 ہزا رمربعہ میل کے اس علاقے کو بغیر کسی بیرونی امداد کے ڈوگروں سے آزاد کرایا اور کلمے کی بنیاد پر بلامشروط پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کو شہدا اور غازیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے غیور سپوتوں نے ملک کے سرحدوں کی دفاع اور استحکام کیلئے ہمیشہ صفہ اول میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شجاعت اور بہادری کی دستانیں رقم کی ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم و تحقیق سمیت دیگر شعبوں میں بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گیگلگت بلتستان دفاعی اہمیت کا حامل ہونے کے علاوہ سیاحت اور معدنیات سمیت مختلف قدرتی وسائل کے حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتا ہے۔بے پناہ قدرتی وسائل ہونے کے باوجود دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ محترم صدر پاکستان آج کے اس اہم موقع پر میں آپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے 2009 میں گلگت بلتستان کو شناخت دی اور گورننس آرڈر کے تحت داخلی خود مختاری کے حوالے سے صوبائی سیٹ اپ دیا،جس پر پورے گلگت بلتستان کے سیاسی قیادت اور عوام آپ کے مشکور ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام محب وطن اور پرامن ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 78 سالوں سے اپنی منزل پاکستان کو سمجھتے ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کرنے سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور ہمارے ازلی دشمن بھارت کے سازشیں بھی خاک میں مل جائیں گی۔یوم آزادی کے اس تقریب کے موقع پر ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے سرو سامانی کی حالت میں ہر قسم کی قربانی دے کر ہمیں آزادی دلائی۔ ہم اعادہ کرتے ہیں ہم اپنے آنے والی نسلوں کو خوشحال اور پرامن گلگت بلتستان دیں گے اور اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ ہم فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کی جرت مندانہ اور دلیرانہ قیادت کی وجہ سے معرکہ حق اور بنیان المرصوص سے گلگت بلتستان کی خوشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ہم اپنے افواج پاکستان کے ان شہدا کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سرحدوں کی دفاع اور ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ہم بہادر پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو اپنی بہادر جوانوں کے ساتھ مل کر وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔ میں محترم صدر پاکستان اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے خوشیوں میں اضافہ کیا اور ہمارے حوصلے بلند کئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button