تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

صوبائی اسمبلی کے اراکین 4نومبر 2025 تک اپنے گوشوارے جمع کروائیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے اراکین سے کہا ہے کہ وہ مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے شریک حیات اور زیرکفالت بچوں کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے 4 نومبر 2025ء تک کمیشن کے دفتر میں جمع کرائیں ۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز مطابق یہ گوشوارے جمع کرانا الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی تقاضا ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین اپنے گوشوارے مقررہ تاریخ تک کمیشن کے دفتر میں جمع کرائیں کیونکہ گلگت بلتستان اسمبلی اپنی پانچ سالہ آئینی مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشواروں کے لیے مقررہ فارم "بی” کی نقول قبل ازیں سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی کو فراہم کی جا چکی ہیں تاکہ وہ اراکین اسمبلی کو گوشوارے بروقت جمع کرانے کے حوالے سے مطلع کریں۔پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ جمع کرائے جانے والے گوشواروں میں 30 جون 2025ء تک کے اثاثہ جات و واجبات کی مکمل تفصیل شامل ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 138 کے تحت، موصول ہونے والے گوشواروں کو سرکاری گزٹ میں شائع کرے گالہذا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام اراکین سے بروقت اور درست معلومات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ قانون کے تقاضوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button