ضلع گلگت
گلگت بلتستان لوکل کونسلز کے چار فوڈ انسپکٹرز کی گریڈ 17 میں ترقی

گلگت بلتستان لوکل کونسلز کے چار سینئر فوڈ انسپکٹرز کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر میٹ انسپکٹرز کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر طویل عرصے سے ترقی کے منتظر فوڈ انسپکٹرز راشد حسین قاسمی، شاہنواز خان، ذوالفقار اور ساجد کو سکیل 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔اسی نوٹیفکیشن کے تحت ایک آفیسر کو بی پی ایس-18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ ایڈمن آفیسر کو بھی گریڈ 17 میں اپنے موجودہ کیڈر میں برقرار رکھتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔










