تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

کے آئی یو کے شعبہ لسانیات و ادبیات کاامریکی ماہرہ ریچل ہڈسن کے ساتھ ورچوئل انگریزی پروگرام کا آغاز

طلبہ کی انگریزی زبان کی مہارت کو جدید ڈیجیٹل ذرائع سے بہتر بنانے کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) کے شعبہ لسانیات و ادبیات نے معروف امریکی تعلیمی ماہرہ ریچل ہڈسن کی رہنمائی میں ورچوئل انگریزی پروگرام کا آغاز کردیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ پروگرام امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے آر ای ایل او آفس کے تحت ورچوئل ایجوکیشن پروگرام کا حصہ ہے۔اس کا مقصد بین الاقوامی تعلیمی وسائل کو مقامی اداروں کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی انگریزی تربیت فراہم کی جا سکے۔ورچوئل ماہرہ ریچل ہڈسن، جو اپنے متحرک تدریسی انداز کے لیے جانی جاتی ہیں، نے پہلے سیشن کی قیادت کی اور موثر آن لائن سیکھنے اور عملی تدریسی طریقوں پر روشنی ڈالی۔

سیشن میں شعبہ لسانیات و ادبیات کے گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ طلبہ نے شرکت کی، جنہوں نے زبان سیکھنے کی جدید تکنیکوں پر مباحثے کئے ، خصوصاً ان نکات پر جو حقیقی دنیا کی عملی ایپلی کیشنز سے متعلق تھے۔چیئرپرسن شعبہ لسانیات و ادبیات ڈاکٹر ساجد حسین طوری نے کہا کہ یہ پروگرام ہمارے طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع کا نیا باب ہے۔ ریچل ہڈسن کی رہنمائی ان کی انگریزی مہارت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پراعتماد اور تنقیدی سوچ کو فروغ دے گی۔وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بھی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ورچوئل اقدامات تعلیمی رکاوٹوں کو کم کرنے اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کے آئی یو مستقبل میں بھی ریچل ہڈسن کے ساتھ مزید تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button