تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت بلتستان انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد، جی بی ہریکین فاتح

جی بی ہریکین فٹ بال اکیڈمی مینجمنٹ کی زیرِ نگرانی گلگت بلتستان انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے 32 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ فائنل میچ جی بی ہریکین اور امپھری 11 اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میں جی بی ہریکین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور جیتنے والی ٹیم سمیت تمام شرکاء کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کھیل نہ صرف نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہیں بلکہ معاشرے میں امن و امان کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ہمارے نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل ہیں، جنہیں سامنے لا کر قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جی بی ہریکین فٹ بال اکیڈمی کی خدمات کو بھی سراہا اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ مقابلے نوجوانوں کو آگے بڑھنے، ٹیم اسپرٹ کو پروان چڑھانے اور مثبت طرزِ فکر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button