گلگت ،سپریم اپیلٹ کا قتل کے جرم میں نامزد تین ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

قتل کے جرم میں نامزد تین ملزمان کو سپریم اپیلٹ کورٹ نے فوجداری قانون دفعہ 426کے تحت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گلگت سکوار کے شہری ،تصور حسین ، شہریار حسین اور علی عباس کو ٹرائل کورٹ اور بعد ازاں چیف کورٹ گلگت بلتستان نے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی تھی ، جس کے خلاف ملزمان نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی ، واضح رہے سپریم اپیلٹ کورٹ میں ججز کا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ اپیل زیر سماعت تھی، جس کے بعد ملزمان کے وکلا نیفوجداری قانون کی دفعہ 426 کے تحت سزا کی معطلی کے لئے درخواست دے دی تھی ، جس پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مذکورہ درخواست کو منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کی سزاوں کو معطل کردیا اور پانچ ،پانچ لاکھ کے مچلکوں اور دو دو شخصی ضمانتوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔










