تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان مخلوط حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی

گلگت بلتستان مخلوط حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی،موجودہ ممبران کے پانچ سال پورے ہونے کے قریب، 35 دن بعد موجودہ اسمبلی توڑ دی جائے گی اور نگران حکومت تشکیل دے کر اقتدار نئے الکشن کرانے تک ان کے حوالے کی جائے گی . زرائع کے مطابق جون 2026 میں 33 ممبران چننے کے لئے نئے انتخایاب منعقد ہوں گے .اس دفعہ پرانے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ کئی درجن نئے لوگ بھی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی بننے کے لئے الیکشن میں حصہ لے کر قسمت آزمانے کے لئے پر تول رہے ہیں جس کے لئے جوڑ توڑ کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ بڑی سیاسی پارٹیاں علاقے کے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کے نئے نعروں کے ساتھ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں . موجودہ وقت گلگت بلتستان کے عوام کو بڑے بڑے چلنجز کا سامنا ہے جن میں کرپشن , مہنگائی , بیروزگاری , بدامنی , قدرتی آفات اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سرفرست ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے جا رہے ہیں جبکہ ان مسائل کو حل کرنا کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاستدان کے بس میں نہیں ہے اس وجہ سے باشعور عوام سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے مایوس ہیں جو الیکشن میں کامیاب ہو کر اپنے مفادات پورے کرنے میں لگ جاتے ہیں اس کے باوجود نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی گلگت بلتستان بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا بھر پور آغاز ہو جائے گا اور ایک پلیٹ بریانی اور ایک کپ چائے پر بکنے والے لالچی عوام زندہ باد اورآگیا بھائی آگیا کے نعرے لگانے سڑکوں پر نکلیں گے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button