تازہ ترین
ضلع گلگت

ے آئی یو گریجویٹ سکول نوجوانوں کو کامیابی کے بے شمار مواقع فراہم کر رہی ہے،وائس چانسلر

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گریجویٹ سکول گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ان کی کیریئر کی راہوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بے شمار مواقع فراہم کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ایم ایس لسانیات اینڈ ادبیات کے انٹری ٹیسٹ کی معائنہ کے دوران کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق دورے کے دوران ڈائریکٹر گریجویٹ سکول ڈاکٹر اسد اللہ بھی ہمراہ تھے۔ انٹری ٹیسٹ میں تقریباً 60 گریجویٹس نے امتحان میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ گریجویٹ سکول موجودہ وائس چانسلر کی ویژن کے تحت بہار 2019 میں قائم کیا گیا ، آج یہ سکول تقریباً 26 ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے پیش کر رہا ہے جن میں ایک ہزار سے زائد طلباء اپنا کورس ورک اور ریسرچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ گریجویٹ اسکول کا بنیادی مقصد کےآئی یو کے تقریباً 150 پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی نوجوان نسل میں ریسرچ پر مبنی فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔وائس چانسلر نے خوشی کا اظہار کیا کہ گریجویٹ سکول سے ایم ایس کرنے والے متعدد گریجویٹس کو بیرون ملک پی ایچ ڈی اسکالرشپس مل چکے ہیں۔انہوں نے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر ساجد حسین طوری اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی اور کہاکہ ٹیم ورک کی وجہ سےمختصر وقت میں ایم ایس انگریزی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ جو جی بی کے تعلیمی شعبے کو مضبوط بنائے گا اور دیگر شعبوں میں بھی مستند و ہنر مند انسانی وسائل کو بروقت دستیاب کرائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button