ے آئی یو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم کا کارنامہ، سستا، پائیدار اور ولٹیج کی ہر موڑ پر چمکنے والا سپر ایل ای ڈی بلب تیار

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم علی کاوش نے ’’سپر ایل ای ڈی بلب‘‘ تیار کرلیا۔ یہ بلب نہ صرف انتہائی سستا بلکہ کم وولٹیج سے بھی چمکتا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق طالب علم علی کاوش نے اس حوالے سے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ملاقات میں سپر ایل ای ڈی بلب کے بارے میں وائس چانسلر کے آئی یو کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ بلپ عوام کی قوت خرید اور پائیداری کو ترجیح دیتے ہوئے ڈیزائن کیاگیا ہے جو مارکیٹ کے بلبوں سے نہ صرف 50 فیصد سستا ہے بلکہ اس کی لائف لائن بھی دوگنی لمبی ہے۔یہ بلپ غریب آدمی کا دوست ہے، سستا، مضبوط ہے۔اس شاندار کارنامے کو وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے علمی انقلاب کا آغاز قرار دیتے ہوئے علی کاوش کی کاوشوں کو سراہا اور فوری طور پر کمرشلائزیشن کی طرف جانے کی تجویز دی۔وائس چانسلر نے کہاکہ یہ طالب علم ہمارا فخر ہے اور اس کے پروڈکٹ کو کے آئی یو مارکیٹ تک پہنچانے میں مکمل رہنمائی کرے گا اور تمام قانونی، تکنیکی امور خود سنبھالے گا۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کے آئی یو کا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس محض چند سالوں میں خطے کی علمی دنیا میں ستارہ بن چکا ہے۔جس کی زندہ مثال علی شناور کے شاندار کارنامہ ہے۔ ہم معیاری تعلیم، تحقیق اور علاقائی ہنر مند افراد کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب قراقرم یونیورسٹی نہ صرف علم کی جگہ بلکہ عملی ایجادات اور ہنر کی فیکٹری بن جائے گی۔











