تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت ،7ارب روپے کی لاگت سے بنائی گئی ناقص سیوریج لائن شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

گلگت 7 ارب روپے کا ناقص سیوریج لائن . شہر کی چالیس کلومیٹر پکی سڑکوں کو کھود ڈالا گیا ان کو دوبارہ بنانے کے لئے 1 ارب روپے سے زائد رقم لگے گی . گلگت شہر میں سیوریج بچھانے کے نام پر گزشتہ دو سال سے مذاق ہو رہا ہے سینکڑوں گھروں والے محلوں میں صرف آٹھ انچ کی پائپ ڈالی جارہی ہے سارے شہر کے سڑکوں اور گلیوں کو کھودا گیا ہے روڈوں پر جگہ جگہ مٹی کے ڈھیر پڑے ہیں شہریوں کوچلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے .
غیر معیاری کام سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے انتظامیہ اور نام نہاد سیاسی حکومت بے بسی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ٹھکیدار کمپنی کے ہاتھ میں ڈنڈا ہی.

سڑکوں کے درمیان جو ڈھکن لگائے گئے ہیں ان کے اوپر سے جب گاڈیاں گزرتی ہیں تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں . سیوریج کے حوالے سے سابقہ صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان فردوس احمد نے این این آئی کو بتایا کہ سڑکوں اور گلیوں کو دوبارہ بنانے کے لئے حکومت کو بھاری رقم خرچ کرنا پڑے گا صوبائی حکومت نے اس مد میں صرف 38 کروڈ روپے رکھے ہیں جو کہ ناکافی ہیں .

علاقے بھر میں حالیہ سیلابی تباہی باعث حکومت پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے . علاوہ ازیں پونیال روڈ سے جوٹیال تک 10 کلومیٹر مین شاہراہوں پر تا حال سیوریج بچھانے کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے اگر مین سڑکوں شاہراہ قائد اعظم , شہید ملت روڈ اور ریور ویو روڈ پر کام شروع ہوا تو گلگت شہر میں ٹریفک کے لئے بڑے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button