تازہ ترین
پاکستان

ایشیا کپ 2025: بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی

ابوظبی: ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

عامر کلیم کی 64 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان جتندر سنگھ نے 32 رنز بنائے۔ حماد مرزا 51 رنز بنا پانڈیا کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے ہرشت رانا، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 بھارت نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے،  ابھشیک شرما نے صرف 15 گیندوں پر 38 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ سنجو سیمسن نے 56 رنز بنائے۔

عمان کے شاہ فیصل سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 2 وکٹیں 23 رنز دے کر حاصل کیں، جبکہ دیگر بولرز نے بھی درمیانی اوورز میں بھارت کی رفتار کو سست کیا، خاص طور پر آخری تین اوورز میں جب بھارت صرف 21 رنز بنا سکا اور صرف ایک چوکا لگا۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 2 میچ جیتنے کے بعد پہلے ہی سپر فور میں پہنچ چکی ہے، جبکہ گزشتہ روز سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سپر فور کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button