ضلع گلگت
اینٹی کرپشن ٹیم کا 3.5 میگاواٹ ہمرن پاور ہاؤس بگروٹ اور ملحقہ منصوبوں کا معائنہ

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں پر کارروائی کرتے ہوئے 3.5 میگاواٹ ہمرن پاور ہاؤس بگروٹ گلگت ، محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکیشن کے زیرِ انتظام سڑک اور آر سی سی پل کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ ہمرن پاور ہاؤس حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جب کہ سڑک اور آر سی سی پل کی تعمیراتی معیار میں بھی خامیاں اور نقائص پائے گئے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جو جلد ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں قوانین کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











