ضلع گلگت
وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے نعتیہ مقابلے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے انٹرڈیپارٹمنٹل نعتیہ مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کر دیئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبہ زیادہ سے زیادہ ایسی تقریبات میں حصہ لیں اور اپنے اندر چھپی صلاحیتوں میں نکھار پید ا کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ا نٹر ڈیپارٹمنٹل نعتیہ مقابلے میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے وائس چانسلر کے آئی یو نے نقد کیش انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔وائس چانسلر نے بالترتیب پانچ ہزار،تین اور دو ہزار روپے بطور انعامات تقسیم کئے











