ضلع گلگت
نو تعینات ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد کی کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون سے ملاقات

نو تعینات ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد نے کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے ضلع گلگت کی انتظامی صورتحال بالخصوص امن و امان اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون نے امن و امان کے قیام اور عوامی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں، فیلڈ مانیٹرنگ کو مضبوط بنائیں اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔کمشنر گلگت ڈویژن نے یقین دہانی کرائی کہ ڈویژنل انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ضلع میں امن و امان، بہتر سروس ڈلیوری اور ترقیاتی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔











