پاکستان
بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت نے پاکستان سے کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی طرف سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔بھارتی وزیر کھیل منسکھ منداویا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہو یا ہاکی کی کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان سے کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہاہمی سیریز یا مقابلوں کی بات ہو تو سب کو حکومتی موقف کا علم ہے۔ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق 5 سے 21 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 5 سے 21 ستمبر تک کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔












