تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کے آئی یو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس کو بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے خزاں 2025 سے بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے نان آبجکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیا۔ اس حولے سے کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سول انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس پی ایس ڈی پی کے تحت 1250 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا۔

جس میں فی الحال بی ایس پروگرامز مائننگ انجینئرنگ، سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرام چل رہے ہیں۔

اس وقت 250 سے زائد طلبہ جدید سہولیات اور صنعت کے مطابق نصاب سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نئے منظور شدہ بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ جو ٹنلنگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر اور فزیکل انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے اہم شعبوں پر توجہ دے گا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے وژن کی تکمیل کی طرف قدم ہے جو کے آئی یو کو گلگت-بلتستان میں جدید اور پائیدار انجینئرنگ تعلیم کا مرکز بنانے کے خواہاں ہیں۔اس پروگرام سے فارغ التحصیل طلبہ خطے کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں سے لیس ہوں گے جو پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔وائس چانسلر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ جامعہ قراقرم خطے میں تعلیم وتحقیق اور ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

 Facebook Twitter Reddit 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button