تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑ دیا قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے... پی سی بی نے حیدر علی کو خوشخبری سنادی این ایف سی فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ہے،جسٹس (ر) یار محمد قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے... چین کے سفارتخانے نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباکے لیے سکالر شپ کی مد میں 40لاکھ روپے کی گرانٹ... بجلی بحران کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، یار محمد عدالتوں میں زیر التواء مختلف محکموں کے مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی... دیامر کے مزید 10 طلبہ سکالر شپ پر واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلے کے لئے منتخب محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان، گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اہم مشاورتی اجلاس
ضلع گلگت

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی نئی سرکاری ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی نئی سرکاری ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ جٹیال گلگت میں منعقد ہوئی۔ پیر کو منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان تھیں۔ یہ ویب سائٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جس کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، عوامی رسائی اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر ثریا زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ ایک اہم سنگِ میل ہے جو عوام کو بروقت، شفاف اور قابلِ اعتماد معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کا ویژن ہے کہ تمام سرکاری اداروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جوڑا جائے تاکہ عوام کو شفاف، تیز اور مؤثر خدمات میسر آئیں۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی نئی ویب سائٹ اسی وژن کا حصہ ہے اور ہمیں فخر ہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اس اہم منصوبے کو معیار اور مہارت کے ساتھ مکمل کیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت نے اس اہم پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کی مدد سے شہریوں کو انتخابی قوانین، ووٹر رجسٹریشن کے عمل اور دیگر اہم معلومات تک فوری رسائی حاصل ہوگی جو کہ ایک فعال اور باخبر معاشرے کے لیے نہایت ضروری ہے، یہ پلیٹ فارم نہ صرف ووٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا بلکہ انتخابی عمل پر عوامی اعتماد کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکشن کمیشن کی خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا گیا ہے اور یہ اقدام ڈیجیٹل گلگت بلتستان کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال گلگت بلتستان کا الیکشن تاریخ کا شفاف الیکشن ہوگا۔اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد،پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا،و دیگر آفیسران بھی شریک موجود تھے۔تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ویب سائٹ کے مختلف فیچرز پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ پلیٹ فارم محفوظ، صارف دوست اور مکمل معلومات پر مبنی ہے۔ اس پر انتخابی قوانین، ووٹر فارم اور دیگر اہم معلومات باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کی جائیں گی تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت میسر ہو۔افتتاحی تقریب میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندگان، میڈیا، سول سوسائٹی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی جنہوں نے اس قدم کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔یہ ویب سائٹ نہ صرف انتخابی عمل میں شفافیت اور عوامی شمولیت کو فروغ دے گی بلکہ ایک مضبوط، بااعتماد اور جدید انتخابی نظام کی بنیاد بھی رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button