تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

وسیم اکرم نے کسے دور حاضر کا عظیم کرکٹر قرار دیا؟

کراچی: سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر دور جدید کا عظیم ترین کرکٹر قرار دیا ہے۔
سابق قومی کپتان جن کی بولنگ کی آج بھی ایک دنیا دیوانی ہے اور وہ عظیم ترین کرکٹر میں شمار ہوتے ہیں انھوں نے آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو دور جدید کا عظیم کرکٹر قرار دیا ہے جنھوں نے ٹیسٹ میچز میں شرکت کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔کینگرو پیسر نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں شرکت کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کیا، وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے مبارکباد پیش کی اور انھیں سراہا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیےلیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، موجودہ دور میں یہ واقعی بڑی بات ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کی سنچری ثابت کرتی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک کیریئر میں کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں، میرے نزدیک مچل اسٹارک جدید دور کے عظیم کرکٹر ہیں۔سابق قومی کپتان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیسر ٹیسٹ فارمیٹ کافی مستقل مزاجی سے کھیلتے رہے ہیں، وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button