تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

فیملی کا پوچھنے پر ویرات کوہلی کے جواب نے مداح کو دنگ کردیا، ویڈیو دیکھیں

یوراج سنگھ کے چیریٹی ایونٹ میں ویرات کوہلی سے انوشکا شرما اور بچوں کے بارے میں پوچھا گیا، کرکٹر کے جواب نے مداح کو حیران کردیا۔ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بھارت کے سابق کپتان اب بھی میدان سے باہرکافی فین فالونگ رکھتے ہیں، کوہلی 3 جون کو رائل چیلنجرز بنگلورو کےلیے پہلی بار آئی پی ایل جیتنے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔حال ہی میں کوہلی کی یوراج کے چیریٹی ایونٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں کوہلی کو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب ان کے ایک قریبی دوست نے ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں وامیکا اور اکا کے بارے میں پوچھا۔

اس دوران انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ بیٹھے کوہلی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا لیکن دوست کو اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا اور بچے گھر میں ہیں اور بچے سو رہے ہیں۔چیریٹی ایونٹ سے پہلے کوہلی اور انوشکا کو ومبلڈن 2025 میں دیکھا گیا تھا، کوہلی نے اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ پر کھلاڑیوں کو بہت زیادہ دباؤ کا تجربہ کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ٹینس پلیئرز کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، اس وجہ سے کہ ان کا اپنے آپ کو پرسکون رکھنا، فٹ رکھنا اور اس طرح کی ذہنی طاقت کا مظاہرہ کرنا واقعی متاثر کن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button