تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

حسیب اللہ نے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کردی

پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ نے پاکستان شاہین اسکواڈ سے باہر ہونے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کردی۔آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان شاہین اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ذو معنی پیغام شیئر کیا ہے، سیریز 14 سے 24 اگست تک شیڈول ہے۔مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ میں ملک کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے جس میں دو وکٹ کیپر خواجہ نافع اور محمد غازی غوری شامل ہیں۔عرفان کے علاوہ اسکواڈ میں چار بین الاقوامی کیپڈ کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کے نام عبدالصمد، حیدر علی، مبصر خان اور فیصل اکرم ہیں، حسیب اللہ جو ماضی میں شاہینز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔شاہینز اسکواڈ کے اعلان کے فوری بعد حسیب اللہ نے شاید انسٹاگرام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں لاوارث سپر کار کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’چاہے آپ کتنے اچھے کیوں نہ ہوں، اگر آپ کسی غلط جگہ پر ہین تو آپ بیکار ہیں۔

حسیب اللہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’اتنا ظلم کرو جتنا تم میں خدا کے عذاب کو برداشت کرنے کی طاقت ہے، کیونکہ صبر کا معاملہ خدا کا معاملہ ہوجاتا ہے۔’واضح رہے کہ حسیب اللہ نے تین ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور صرف 12 کی معمولی اوسط سے 36 رنز بنائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button