تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

طلبہ اپنی تحقیق کو معاشرتی مسائل کے حل اور سماجی بہتری پر مرکوز کریں ،پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام تیسرا علمی اور تحقیقی موضوع پرمباحثہ شاندار انداز میں منعقد ہوا۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے تدریسی افسران، شعبہ جات کے سربراہان بشمول انٹرنیشنل ریلیشنز، اکنامکس اور بزنس مینجمنٹ سائنسز، اور تحقیق کے طلبہ و طالبات موجود تھے۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کولوکیم کو گلگت بلتستان میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیق کو معاشرتی مسائل کے حل اور سماجی بہتری پر مرکوز کریں تاکہ اس سے مقامی کمیونٹی کو براہ راست فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کولوکیم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوان محققین کے لیے نئی تحقیقی جہتوں سے آگاہی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس سے قبل، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سجاد علی نے معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے وائس چانسلر کے اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا۔ کولوکیم کے دوران ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات نے اکنامکس، انٹرنیشنل ریلیشنز، اور بزنس مینجمنٹ سائنسز کے شعبوں میں اپنے تحقیقی مقالوں اور سائنپسز پیش کیے۔ شرکاء نے طلبہ کے مقالوں پر سوالات اٹھائے اور قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔جس سے تقریب میں علمی و فکری مکالمے کو فروغ ملا۔واضح رہے کہ یہ کولوکیم نہ صرف طلبہ کے تحقیقی معیار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے نئے خیالات کو بھی سامنے لاتا ہے۔ کولوکیم کے آرگنائز ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر ضیغم علی تھے۔اس سے قبل وائس چانسلر نے ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button