تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

وائس چانسلر قراقر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر صدارت جامعہ سے الحاق شدہ کالجز کے حوالے سے اہم اجلاس

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ کے آئی یو کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں الحاق شدہ کالجز کے تعلیمی معیار، انتظامی نگرانی اور کوالٹی ایشورنس میکانزم کو مضبوط کرنے سمیت نصاب کی اپ ڈیٹس، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز اور یونیورسٹی کی تعلیمی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کے آئی یو اور اس کے الحاق شدہ کالجز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے علاقائی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

اجلاس میں موجود دیگر حکام نے کالجز کی بنیادی ڈھانچے، طلبہ کی معاونت کی خدمات اور امتحانات کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر نے ان اداروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور کے آئی یو کے تعلیمی وژن کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ کے آئی یو کی کوششیں گلگت-بلتستان بھر میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ جس میں الحاق شدہ کالجز ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button