تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

جی بی حکومت کا تاریخی اقدام، اعلیٰ سطحی سرکاری مراسلت کیلئے مکمل طور پر ای آفس سسٹم کو اپنا لیا

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ جی بی حکومت نے ایک انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے گورنر، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جانے والی تمام سمریز اور نوٹسز کو یکم جولائی 2025 سے صرف ای آفس (E-Office) سسٹم کے ذریعے ارسال کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے بعد روایتی ذرائع سے بھیجی جانے والی تمام دستاویزات کو قبول کرنے کے بجائے متعلقہ محکموں کو واپس کر دیا جائے گا۔فیض اللہ فراق کے مطابق یہ تاریخی اقدام گلگت بلتستان کو پاکستان کی پہلی حکومت بنا دیتا ہے جس نے اعلیٰ سطحی سرکاری مراسلت کے لیے مکمل طور پر ای آفس سسٹم کو اپنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای آفس سسٹم کے ذریعے نہ صرف سرکاری امور میں شفافیت اور بروقت نگرانی کو ممکن بنایا جا رہا ہے بلکہ فوری فیصلہ سازی، محفوظ ڈیجیٹل ریکارڈ اور کاغذ سے پاک ماحول کا قیام بھی عمل میں آ رہا ہے۔

فائلوں کی دستی ترسیل سے جڑی تاخیر کا خاتمہ ہو گا اور محکموں کے درمیان ایک مربوط، مؤثر اور جدید طرز حکمرانی فروغ پائے گا۔فیض اللہ فراق نے اس اقدام کو وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی قیادت میں حکومت کے ڈیجیٹل اصلاحات، شفاف طرز حکمرانی اور عوامی خدمات کی بہتری کے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button