ضلع گلگت
گلگت (پ۔ر) یی پی پی شعبہ خواتین گلگت سٹی کی صدر

گلگت (پ۔ر) یی پی پی شعبہ خواتین گلگت سٹی کی صدر بینا علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں موسم گرما عروج پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ محکمہ برقیات گلگت کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ چھ چھ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام الناس کا جینا مشکل ہو گیا ہے، مگر متعلقہ ادارے کے بے حس زمہ داروں کو ٹس سے مس نہیں ہے ۔ بجلی کے بدترین لوڈ شیڈنگ سے جہاں بزرگ بچے اور خواتین بری طرح متاثر ہیں وہیں کاروبار بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔ صوبائی حکومت خاص طور پر چیف سیکریٹری کو معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔










