میر اف ہنزہ کے فرزند کاروباری و سماجی پرنس شہریار خان نے گلگت میں فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات جناب میجر جنرل گیلانی سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات

میر اف ہنزہ کے فرزند کاروباری و سماجی پرنس شہریار خان نے گلگت میں فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات جناب میجر جنرل گیلانی سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔جس میں پرنس شہریار نے موجودہ ہنزہ کے مسائل بالخصوص بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پینے کی پانی کے بحران اور انے والے الیکشن میں ہنزہ کے لیے دو سیٹوں کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں اگست میں ہنزہ کریم اباد میں قدیم سلک روٹ ٹورزم فیسٹیول کہ انعقاد کے حوالے سے بھی بات ہوئی جس میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی ایمبیسڈرز بھی شامل ہوں گے جس کی وجہ سے ہنزہ میں ٹورزم کو مزید فروخت ملے گا۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پرنس شہریار کو یقین دلایا کہ وہ ہنزہ کے موجودہ جو مسائل ان کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے جہاں بھی ان کی ضرورت ہوگی وہ ہنزہ والوں کے ساتھ شان بشانہ کھڑے ہوں گے۔ جس پر پرنس شہریار نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے خاندان اور ہنزہ والوں کا فوج کے ساتھ ایک گہرا رشتہ ہے جب بھی ملک پاکستان کو ہنزہ والوں اور ان کے خاندان کی ضرورت ہوئی ہے تو میر فیملی اور ہنزہ والوں نے ہمیشہ دو قدم اگے بڑھ کے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔.




