ضلع گلگت
گلگت میں مقامی ڈیری مصنوعات کے معیار کی جانچ، صحت مند پیداوار کی یقین دہانی

ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں معیاری مقامی ڈیری مصنوعات کی تیاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نجی ڈیری کمپنیوں کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔
بدھ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کی خصوصی نگرانی میں ڈیری پروڈکٹس کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا جو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پایا گیا۔اس موقع پر مقامی فوڈ ٹیکنالوجی ایکسپرٹ محترمہ ثمرین نے بتایا کہ ان کی کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دودھ کو ٹیسٹ کر کے مضر جراثیم کو ختم کرتی ہے تاکہ معیاری اور محفوظ مصنوعات عوام کو فراہم کی جا سکیں۔فوڈ انسپکٹر کا سرپرائز وزٹ میونسپل حدود میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔










