تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت بلتستان اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کا عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا

گلگت بلتستان اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بجٹ اکثریتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے بجٹ تجاویز پر تفصیلی بحث کی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم آراء پیش کیں۔نئے مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور دیگر الاؤنسز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ وفاقی سطح کے منصوبوں میں بھی گلگت بلتستان کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے، جن میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 11 ارب روپے اور وزیر اعظم کے پروگرام کے لیے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔عوامی ریلیف کے پیش نظر گندم سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 7 ارب 89 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ تعلیم کے لیے 1 ارب 47 کروڑ روپے اور صحت کے لیے 1 ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں 62 کروڑ روپے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔زراعت، لائیوسٹاک اور ماہی پروری کے شعبوں کے لیے 35 کروڑ روپے، سیاحت کے فروغ کے لیے 9 کروڑ روپے، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کو عوام دوست اور تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محدود مالی وسائل کے باوجود تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔سپیکرنے تمام اراکین، اسمبلی سیکرٹریٹ، میڈیا نمائندگان اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button