محرم الحرام ،سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیر صدارت امن و امان برقرار رکھنے بارے اجلاس

سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جلال الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمیشہ سے امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی سرزمین رہا ہے، اور ہمیں اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ محرم کے دوران بھی ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہ محکمہ اطلاعات میں محرم الحرام کے دوران میڈیا مانیٹرنگ کے لیے ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا تاکہ اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات کے پھیلائو کو موثر انداز میں روکا جا سکے۔سیکرٹری اطلاعات نے تمام مسالک، مکاتب فکر، نوجوانوں، بزرگوں اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، صبر، قانون کی پاسداری، رواداری اور محبت کے پیغامات کو عام کریں اور محرم الحرام کے تقدس اور امن کو برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں ۔










