تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت اور نگر میں افسوسناک حادثات، 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ،دولہا سمیت 10 افراد تاحال لاپتہ

 گلگت بلتستان کے اضلاع نگر اور گلگت میں دریا میں گاڑیاں گرنے کے دو الگ الگ حادثات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، دولہا سمیت 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ضلع نگر کے علاقے چھپروٹ میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، حادثے میں دولہا سمیت چھ افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں اب تک نہیں مل سکیں ، ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.702.1_en.html#fid=goog_1197844589

دوسرا حادثہ گلگت کے نواحی علاقے ہرپون میں پیش آیا جہاں کیری ڈبہ گلگت شہر کی طرف آتے ہوئے دریائے گلگت میں جاگرا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ دو افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کردیا ۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں حادثات خراب راستوں اور گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے۔ انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے مقامی افراد سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button